اترپردیش کے متھرا میں سڑک حادثہ میں چار بچوں سمیت6ہلاک

متھرا: اتر پردیش کے متھرا کے چھاترا کوتوالی علاقہ میں جمعرات کی صبح ہوئے سڑک حادثہ میں 4بچوں سمیت6افراد ہلاک اور 8دیگر زخمی ہو گئے۔
پولس ذرائع کے مطابق یہ سڑک حادثہ اس وقت ہوا جب دہلی آگرہ قومی شاہراہ2پر پیپسی فیکٹری کے قریب سواریوں سے بھرا یک ٹیمپو کھڑے ٹرک میں گھس گیا۔
ٹکر اتنی شدید تھی کہ چار بچوں سمیت چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کر ا دیا گیا ہے۔ جہاں تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ٹیمپو میں سوار یہ تمام لوگ فرخ آباد کے رہائشی تھے اور دہلی جا رہے تھے۔

Title: six killed in mathura road crash | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply