آندھرا پردیش میں کار ۔لاری میں ٹکر، 6ہلاک

گنٹور:آندھرا پردیش میں حیدرآباد گنٹور ہائی وے پر واقع بھیمانےنیوروپلیم گاؤں میں آج علی الصباح ایک لاری کے ساتھ تصادم میں ایس یو وی میں سوار6افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ ایس یو وی میں سوار افراد جو پرانے گنٹور کے رہائشی تھے حیدرآباد میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کر کے واپس آ رہے تھے ۔ ٹکر اتنی شددی تھی کہ ایس یو وی میں سوار پانچ افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ اور ایک نے جو، شدید زخمی تھا، اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میںہی دم توڑ دیا۔ حادثے کے بعد لاری ڈرائیور فرار ہو گیا۔
ہلاک شدگان کی شناخت پی وی رامنا (47)، ایم سرینواس راؤ (32)، ایس راگھویندر راؤ (57)، وی ایس ریڈی (45)، ایم راجاراؤ (45) اور ڈی کرن (43) کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس ڈپٹی کمشنر سرینواس راؤ¿ اور سرکل انسپکٹر بالاجی نے جائے حادثہ کا معائنہ کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو، اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر این لوکیش اور حزب اختلاف کے رہنما وائی ایس جگن موہن ریڈی نے حادثے پر افسوس ظاہر کیا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کے اے نائیڈو نے حکام کو معاملے کی تحقیقات کرکے جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six killed in andhra truck car collision in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply