راجستھان کے شہر جے پور میں ٹینکر۔ کار کو ٹکر میں6 ہلاک

جے پور:(یواین آئی)راجستھان میں پالی ضلع کے سوجت شہر تھانہ علاقے میں ٹینکر کے کار کو ٹکر مار دینے سے چھ افراد کی موت ہوگئی اور دودیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سوجت کی آئی او سی کالونی میں آئے یہ لوگ کل دیر رات علاقے میں ایک ہوٹل میں کھانا کھانے گئے تھے کہ دودھ ٹینکر نے ان کی کار کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔
اس میں پانچ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک نے اسپتال میں دم تو ڑ دیا۔زخمیوں کو پالی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی شناخت گجرات کے لال سنگھ ،ساہل اور کار ڈرائیور اودھیش اور اترپردیش کے سریندر سنگھ،شانتی بھوشن اور مدھیہ پردیش کے نکنج کے طورپر کی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six killed as milk van hits car in jaipur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply