شملہ کے قریب کار کھائی میں جا گری،6ہلاک

شملہ:ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ کے چوپال سب ڈویژن کے نیروا میں کل رات ایک کار حادثے کی شکار ہوکر گہری کھائی میں گر گئی،جس میں چھ افراد کی موت ہوگئی۔ شملہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈی ڈبلیو نیگی نے حادثے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ نیروا تھانے سے 20کلومیٹر دور کیوداد منہ روڈ پر ڈراکار بے قابو ہوگئی اور 300میٹر گہری کھائی میں جا گری۔
جس سے کار میں سوار چھ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس بچاؤ دستے کو لاشیں تلاش کرنے اور نکالنے میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔پولیس نے بتایا کہ ہلاک شدہ میں سے ایک کا تعلق بلاس پور سے ہے جبکہ پانچ شملہ کے ہی لونجن گرام پنچایت کے تحت آنے والے ٹوماٹو گاؤں کے ہیں جن کی شناخت موہر(54)،بلونت(40)،کنورسنگھ(45)اور سورت سنگھ(42)کے طورپر ہوئی ہے۔

Title: six killed as car falls into gorge in shimla district | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: , ,

Leave a Reply