مہاراشٹر کے سانگلی ضلع میں بس ٹرک ٹکر 6ہلاک،13 زخمی

سانگلی: مہاراشٹر میں ضلع سانگلی کے کاو¿تھے -مہانکل تحصیل میں آج سویرے ایک سڑک حادثے میں موقع پر ہی چھ مسافروں کی موت ہوگئی اور 13 دیگر زخمی ہوگئے، جن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ یہ حادثہ اگالگاو¿ں پھاٹا میں پیش آیا، جہاں ایک منی بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی ہے۔ کاو¿ٹھے -مہانکل کی پولس کے مطابق کولہاپور کے گاندھی نگر سے 19 افراد درشن کے لئے پندھار پور گئے تھے، جہاں سے واپسی پر ان کی منی بس میراج۔پندھارپور ہائی وے پر ریت کے ٹرک کے ساتھ پیچھے سے ٹکرا گئی، جو سڑک کے کنارے کھڑا تھا۔اس حادثے میں 6 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ 13 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں میراج سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six killed 10 hurt as minibus crashes into truck in sangli in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply