جھارکھنڈ میں بارودی سرنگ دھماکہ میں جیگوار فورس کے6جوان ہلاک

جھارکھنڈ: جھارکھنڈ کے گڑھوا ضلع میں بارودی سرنگ پھٹنے سے جیگوار فورس کے 6جوان ہلاک ہو گئے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولس (ڈی آئی جی) ویپل شکلا نے بتایا کہ پولس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ ماؤ باغی گڑھوقا ضلع کے چینجو گاؤں میں موجود ہیں۔

جب منگل کی شام سلامتی دستے اس علاقہ میں گئے تو وہاں ماؤ باغیو ں نے بارودی سرنگ دھماکہ کیا اور پھر فائرنگ شروع کر دی۔جس میں جھارکھند جیگوار فورس کے 6اہلکار ہلاک ہو گئے۔

اس واردات میں سلامتی دستوں کے کچھ جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔جھارکھنڈ جیگوار فورس ریاستی پولس کا اسپیشل یونٹ ہے۔ مسڑشکلا نے مزید بتایا کہ علاقہ میں ماؤ باغیو ں کے ساتھ تصادم ابھی جاری ہے اور علاقہ میں اضافی سلامتی دستے بھیجے جار ہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six jawans killed in jharkhand landmine blast in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply