بہار میں سابق مکھیا اور وارڈ رکن کے حامیوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 6زخمی

بتیا(بہار ) ریاست کے مغربی چمپارن ضلع کے شکارپور تھانہ علاقے میں منگل کی سہ پہرسابق مکھیا اور وارڈ رکن کے حامیوں کے درمیان مارپیٹ اور فائرنگ میں چھ سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔جن میں چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق بروا برولی پنچایت کے سابق مکھیا احسان علی کے کچھ حامی کراسن تیل لینے عوامی تقسیم کے نظام کے دکاندار اور وارڈ رکن منت خاتون کی دکان پر گئے جہاں کسی بات پردونوں فریقوں کے درمیان تنازع ہو گیا۔ اسی دوران دونوں فریقوں کے درمیان مارپیٹ اور فائرنگ شروع ہو گئی جس میں چھ سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں چار کی حالت سنگین بتائی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ شدید طور سے زخمیوں کو مہارانی جانکی کنور ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ دیگر کا علاج مقامی سرکاری ہسپتال میں چل رہا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں فریقوں کی جانب سے متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ پولیس نے سابق مکھیا احسان سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six injured in exchange of fire in bihar village in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply