پرنب مکھرجی کے قافلے میں شامل کار کھائی میں جا گری،6سیکورٹی اہلکار زخمی

کلکتہ:دارجلنگ ضلع کے سونادا کے قریب گورا باری میں صدر جمہوریہ کی سیکورٹی پر تعینات 5سیکورٹی اہلکار سمیت 6افراد زخمی اس وقت زخمی ہوگئے جب ہوائی اڈے کی جانب رواں دواں صدر کے قافلہ میں شامل ایک کار کھائی میں جا گری۔
جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے قافلے کے وزیر اعلی ممتا بنرجی، گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی کا قافلہ بھی اس میں شامل تھا۔تاہم ان تینوں شخصیات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور یہ تینو ں محفوظ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صدر جمہوریہ کی سیکورٹی میں موجود پانچ سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ قافلہ باگ ڈوگرا ائیر پورٹ کیلئے رواں دواں تھا۔صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی دارجلنگ کے تین روزہ دورے پر تھے ریسیکیو آپریشن کی نگرانی کررہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے ہر ایک شخص محفوظ ہیں صدر جمہوریہ بھی محفوظ ہیں۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six injured as vehicle in presidents convoy rolls down deep gorge in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply