حیدرآباد دکن کے عثمانیہ اسپتال میں ڈاکٹر کی کار او پی ڈی میں بیٹھے مریضوں پر چڑھ گئی،6 زخمی

حیدرآباد:شہر حیدرآباد کے عثمانیہ اسپتال میں کار نے ہلچل مچادی۔آوٹ پیشنٹ شعبہ کے قریب کارمیں پہنچے ایک ڈاکٹر نے اس کو پارک کرنے کی سیکوریٹی گارڈ کو ہدایت دی۔سیکوریٹی کی جانب سے کار کو پارک کرنے کے دوران اس کا توازن سیکوریٹی اہل کار نے کھودیاجس کے سبب یہ کار آوٹ پیشنٹ شعبہ میں گھس پڑی۔ یہ مریض آوٹ پیشنٹ بلاک کے قریب اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے۔ اس حادثہ میں تین مریض زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔زخمیوں کی شناخت عمر، اقبال اور کوثر کے طورپر کی گئی ہے۔ کار کی پارکنگ کے موقع پر لاپرواہی کے سبب یہ حادثہ ہوا۔اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔سیکوریٹی گارڈ کی لاپرواہی پر یہ واقعہ ہونے کے سبب اس کو حراست میں لے لیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six hurt as car rams into group of people at osmania hospital in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply