کرناٹک میں بس اور گاڑی کی آمنے سامنے کی ٹکر میں6ہلاک

Five killed in car accident in AP
بگلاکوٹ:کرناٹک میں بگل کوٹ ضلع کے بلاگی تعلقہ میں کورتھی کے پاس آج صبح کرناٹک ٹرانسپورٹ کی بس اورایک گاڑی کی آ منے سامنے کی زور دار ٹکر میں دو خواتین سمیت چھ لوگوں کی موت ہوگئی اور دو دیگر شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ بس وجے پور سے ہبالی آرہی تھی۔ اس حادثہ میں یہ گاڑی بری طرح تباہ ہوگئی اس میں سوار لوگوں کی لاشیں بری طرح پھنسی ہوئی تھیں جنہیں نکالنے میں پولیس اور مقامی لوگوں کو کافی مشقت کرنا پڑی۔ مرنے والے تمام افراد مہاراشٹر کے شولہ پور کے رہنے والے تھے اور ان کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس کے اعلی افسران نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور راحت اور بچاو¿ کاموں کی نگرانی کی۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔