آسام :تالاب میں ہائی وولٹیج تار سے کرنٹ پھیل گیا،6ماہی گیر ہلاک

گوہاٹی:وسطی آسام کے ضلع ناگاوں کے کھاتووال میںجوریہ تھانے کے تحت روپوہی علاقہ میں جمعہ کی صبح ایک تالاب کے پانی سے گیارہ ہزار وولٹ کا بجلی کا ننگا تار چھوجانے سے پھیلے کرنٹ کی زد میں آکر کم از کم چھ ماہی گیر ہلاک اور چھ دیگر بری طرح جھلس گئے۔

مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ پہلے ایک تار ٹوٹ کر اس تالاب میں گرا تھا۔گاو¿ں والوں نے بتایا کہ انہوں نے صبح پانچ بجے محکمہ مبجلی کو فون کر کے جب تار گرنے کے بارے میں بتایا تو انہیں بتایا گیا کہ تار میں کرنٹ نہیں ہے۔

ایک گھنٹے بعد ماہی گیر تالاب پر پہنچے لیکن پانی میں اترتے ہی وہ کرنٹ کی زد میں آکر ہاتھ پاو¿ں مارنے لگے۔ یہ دیکھ کر وہاں موجود مقامی لوگوں نے لکڑی کے ڈنڈوں او ربانس کی مدد سے انہیں باہر نکالنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ اور ان میں سے چھ نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔جبکہ 6دیگر کو اسپتال لے جایا گیا۔

یہ منظر دیکھ کر گاو¿ں والے مشتعل ہو گئے اور لاٹھی بلموں سے متعلقہ بجلی افسر کی رہائش گاہ پر حملہ کر دیا اوراس کی کار کو بھی توڑ پھوڑ دیا۔وزیراعلی سربانند سونیوال نے بجلی کے وزیر تاپون گوگوئی کو معاملہ پر نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ معاملہ کی تحقیقات کے احکام جاری کر دیے گئے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six fishermen dead as live wire fall in pond in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply