بہار میں باپ بیٹے کے قتل کے جرم میں6افراد کو عمر قید کی سزا

بھبھوا: بہار میں کیمور ضلع کی بھبھوا کی ایک عدالت نے باپ بیٹے کے قتل کے معاملے میں آج6 افراد کو عمر قید کے ساتھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ بھبھوا کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج پرکاش سنگھ کی عدالت نے یہاں دونوں فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد ارون سنگھ، ددن سنگھ، ابھے سنگھ، گڈو سنگھ، ستیش سنگھ عرف پنٹو سنگھ اور بچن سنگھ کو اس معاملے میں عمر قید کی سزا سنائی۔
عدالت نے ساتھ ہی دو دو لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی ہے۔ الزام کے مطابق قصورواروں نے سیگوئیاں سیوانے گاؤں کے رہنے والے جمنا سنگھ اور ان کے بیٹے انوپ سنگھ کو 28 اکتوبر 2009 کوگولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ اس سلسلے میں ہلاک شدگان کے بیٹے پون سنگھ نے بھبھوا تھانہ میں ایک ملزم کے خلاف نامزد ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six face death sentence for dual murder case in kaimur bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply