بہار میں کشتی حادثہ ،6افراد ڈوب کر ہلاک،15بچالیے گئے

شیوہر: (یو این آئی) بہار کے شیوہر ضلع کے پرنہیا پولیس اسٹیشن حلقہ کے کھیرا پہاڑی گاؤں کے نزدیک آج باگمتی ندی میں ایک چھوٹی کشتی حادثے کا شکارہوگئی جس میں چھ لوگوں کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کشتی پر 21 افراد سوار تھے جومویشیوں کا چارہ لانے کے لئے جا رہے تھے کہ اچانک بہاؤ بہت تیز ہو گیا اور کشتی تیز و تند لہروں میں تنکے کی مانند ڈولتے ہوئے پلٹ گئی۔
مقامی لوگوں کی مدد سے 15 لوگوں کو کسی طرح بچالیا گیا لیکن چھ افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ غوطہ خوروں کی مددسے لاپتہ افراد کی تلاش کی جا رہی ہے۔ پولیس افسران جائے حادثہ پر موجود ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six drown as boat capsizes in bagmati river in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply