بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے چھ ہلاک

پٹنہ:بہا رمیں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بجلی گرنے سے چار خواتین سمیت چھ لوگوں کی موت کے ساتھ ہی اس مانسون میں بجلی گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 82تک پہنچ گئی ہے۔
موتیہاری سے آج یہاں موصول رپورٹ کے مطابق مشرقی چمپارن ضلع کے بنجریا تھانہ علاقے کے روئنیا گاؤں میں بجلی گرنے سے کل شام خواتین کی موت ہوگئی جبکہ ایک بچی اور اس کی ماں جھلس گئیں۔زخمیوں کاعلاج صدر اسپتال میں چل رہاہے۔
وہیں چھپرا سے موصول اطلاع کے مطابق سارن ضلع میں ریویلگنج تھانہ علاقے کے سریندھا گاؤں میں بجلی گرنے کے حادثے میں اروند کمار یادو اور اجے کمار کی موت ہوگئی۔اس مانسون کے دوران ریاست کے مختلف اضلاع میں بجلی گرنے کے واقعات 82 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six die in bihar lightning strike in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply