تمل ناڈ۔بنگلور شاہراہ پر تین گاڑیاں باہم ٹکرا گئیں،6ہلاک،8زخمی

تمل ناڈو کے ویلور ضلع میں چنئی-بنگلور قومی شاہراہ پر رتناگری میں تین گاڑیوں کے باہم ٹکرا جانے سے چھ افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں میں تین کی حالت نازک ہے۔
پولیس کے مطابق اتوار کی شام ایک ایس یو وی100کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بنگلور سے چنئی جا رہی تھی کہ ڈرائیور نے ایک موٹر سائیکل کو بچانے کی کوشش میں اچانک بریک لگا دیے جس کے باعث پیچھے سے آرہی ایک کار اس سے ٹکرا گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں چار افراد جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے اور دو دیگر نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ بریک لگانے کے باوجود موٹر سائیکل پھر بھی کار کی زد میں آگئی اور موٹر سائیکل سوار بھی ہلاک ہو گیا ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six dead in multiple collision on chennai bengaluru nh in tamil nadu in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply