راجستھان کے شہر جے پور میں حالات کشیدہ مگر قابو میں، کرفیو کسی نرمی کے بغیر جاری

جے پور:پولیس کمشنر سنجے اگروال کے مطابق راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے کرفیوزدہ چار تھانہ علاقے میں حالات حالات کشیدہ لیکن کنٹرول میں ہیں تاہم کرفیو کی مدت مزیدچوبیس گھنٹے کی توسیع کر دی گئی ہے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پرمتاثرہ علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات معطل ہیں اور کرفیو زدہ علاقوں کی ڈرونوں سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ اور پولیس انتظامیہ کو فائرنگ کے دوران ہلاک نوجوان آصف کا پوسٹ مارٹم کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولیس کے افسران رات ڈیڑھ بجے تک آصف کے لواحقین کو پوسٹ مارٹم کرانے کی اجازت دینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتے رہے لیکن اہل خانہ کی طرف سے معاوضے کے طور پر ایک کروڑ روپے اور خاندان کے ایک شخص کو سرکاری نوکری دینے اور تھانہ انچارج سمیت مجرم پولیس اہلکاروں کو برخاست کرنے کا مطالبہ پر اٹل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے جمعہ ہونے والے اس واقعہ میں ملوث چھ افراد کوگرفتار کیا ہے۔ پولیس علاقے میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر مجرموں کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ دوسری طرف، امن کمیٹی کے ارکان اور پولیس اہلکار لوگوں کو امن اور قانون کو برقرار رکھنے کے لئے اپیل کر رہے ہیں۔ گزشتہ 36 گھنٹے سے کرفیو نافذ ہونے سے عوام کو بڑی دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اتوار کی صبح سویرے کرفیوزدہ علاقوں کے لوگ دودھ اور ترکاری خریدنے کے لئے گھروں سے باہر نکل گئے لیکن پولیس نے انہیں گھر واپس بھیج دیا۔ تاہم کچھ علاقوں میں، دودھ کی فراہمی کرنے والے دودھیا کودودھ پہنچانے کی چھوٹ دی گئی۔ پولیس نے اتوار کوسویرے سنگانیری گیٹ، گھاٹ گیٹ، زورآورسنگھ گیٹ کے کرفیوزدہ علاقوں میں آنے والے تمام گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا رکھی ہے اور بیمار اور ضرورت مندوں کو کرفیو پاس جاری کئے جا رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Situation in violence hit areas of jaipur tense but under control in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply