جموں وکشمیر کے موجودہ حالات میں مذاکرات ممکن نہیں:وزیر مملکت پی ایم او

نئی دہلی:وزیراعظم کے دفتر میں وزیرمملکت جیتیندر سنگھ نے جموں و کشمیر کے موجودہ حالات میں بات چیت کے امکان سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ سنگ باری اور مذاکرات دونوں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ ڈاکٹر سنگھ نے معروف خبر رساں ادارے یواین آئی سے بات چیت میں کہا کہجمہوریت میں بات چیت کا راستہ بند نہیں کیا جاسکتا لیکن اس کےلئے سازگار ماحول ہونا ضروری ہے۔بات چیت کرنے کےلئے کچھ حد تک امن ہونا ضروری ہے اس لئے پتھر بازی اور بات چیت دونوں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتیں۔“
ریاست کی وزیراعلی محبوبہ مفتی کی علحیدگی پسندوں اور پاکستان سے بات چیت کے مسلسل مطالبے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بھی واضح کرچکی ہیں کہ پتھربازی اور گولیوں کی تڑتڑاہٹمیں بات چیت ممکن نہیں ہے۔تاہم وادی میں بدامنی کے باوجود وزیراعلیٰ کا رویہ تعاون والا ہے۔وہ یہ بھی کہہ چکی ہیں کہ کشمیر مسئلہ کا حل صرف وزیراعظم نریندر مودی ہی نکال سکتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Situation in kashmir not conducive for talk says jitendra singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply