رام جیٹھ ملانی کی فیس معاملہ ای وی ایم میں گڑبڑی سے توجہ ہٹانے کے لیے اٹھایا گیا: منیش سسودیا

نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے خلاف وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے مجرمانہ ہتک عزت کیس میں سپریم کورٹ کے وکیل رام جیٹھ ملانی کو فیس کی رقم ادا کرنے کے حکومت کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ در اصل بی جے پی اس قدر کی بیان بازی کر کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں گڑبڑی معاملے سے توجہ بھٹکانے کی کوشش کر رہی ہے مسٹر سسودیا نے آج متھرا روڈ پر واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ پر عوام کی گاڑھی کمائی سے ذاتی مقدمہ پر موٹی رقم خرچ کرنے کے الزامات صفائی دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ بدعنوانی سے متعلق ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) ای وی ایم گڑبڑی کے معاملے سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے یہ مسئلہ اچھال رہی ہے۔
مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے دہلی کرکٹ اور ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن( ڈی ڈی سی اے) میں مالیاتی گھپلے سے متعلق الزامات پر مسٹر کیجریوال کے خلاف 10 کروڑ روپے کے جرمانہ کے مطالبہ کے ساتھ ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔
کیجری وال کی طرف سے مقدمہ مشہور وکیل رام جیٹھ ملانی لڑ رہے ہیں اور ان کو تقریبا ًساڑھے تین کروڑ روپے بطورفیس اداکرنے کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ مسٹر سسودیا نے کہا کہ “یہ معاملہ کرکٹ کے کھیل میں بدعنوانی سے وابستہ ہے۔ حکومت نے اس کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیہے جس میں متعدد بڑے لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ ان لوگوں نے بعد میں مقدمہ بھی کیا ہے۔ حکومت نے انکوائری کمیشن بٹھایا، اس لئے وزیر اعلیٰ کے خلاف مقدمے پر جو خرچ آئے گا، اس کی ادائیگی حکومت کرے گی کیونکہ یہ مقدمہ مسٹر کیجریوال کا کوئی ذاتی معاملہ نہیں ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے میڈیا میں آنے والے الزامات کے وقت پر سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے مسٹر جیٹھ ملانی لڑ رہے ہیں لیکن جب ای وی ایم مشینوں میں خرابی کا معاملہ سامنے آیا ہے، تو مرکزی حکومت کے پاس اس کا جواب نہیں ہے۔
اس لئے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے سب کچھ کیا جا رہا ہے۔ مسٹر جیٹھ ملانی نے فیس کا معاملہ سامنے آنے پر کہا کہ اگر دہلی حکومت مقدمہ لڑنے کے لئے ان کی فیس ادا نہیں کرتی ہے تب بھی وہ مسٹر کیجریوال کا مقدمہ مفت میں لڑنے کے لئے تیار ہیں۔ حکومت نے مسٹر جیٹھ ملانی کی فیس کی ادائیگی کا معاملہ لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کو منظوری کے لئے بھیجا۔ جس پر لیفٹیننٹ گورنر نے ایڈوکیٹ جنرل سے قانونی مشورہ طلب کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sisodia says jethmalani fee issue raked up to divert attention from evm controversy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply