سینگور اراضی پر سپریم کورٹ کے فیصلہ پر ممتا بنرجی کا زبردست اظہار مسرت

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سینگور میں ٹاٹا موٹرس کی نینو کار پروجیکٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ کو ”تاریخی جیت“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب وہ ”مطمئن ہوکر“ مرسکتی ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ سینگور میں ٹاٹا موٹرس کے نینو پروجیکٹ کیلئے سابقہ بایاں محاذ حکومت نے قواعد و ضوابط پر عمل نہیں کیا۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ تاریخی جیت ہے، عوام کی جیت ہے اور ماں ماٹی مانش کی جیت ہے۔ سپریم کورٹ نے مغربی بنگال حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ 12ہفتے میں زمین مالکان کو ان کی زمینیں واپس کرنے کی قواعد کا عمل شروع کردیں۔
جسٹس وی گوپالا گورا اور ارون مشرا نے سینگور حصول اراضی ایکٹ کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ 400ایکڑ زمین جو ٹاٹا موٹرس کو دی گئی تھی اس کیلئے حصول اراضی قانون کی دفعہ 4اور 5 کا پاس نہیں رکھا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Singur verdict had dreamt of this now i can die peacefully says mamata banerjee in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply