جے پور کو اسمارٹ سٹی بنانے میں سنگا پور تعاون دے گا،معاہدہ پر دستخط

اودے پور:راجستھان کو بین الاقوامی سیاحت کے نقشے پر لانےاور جے پور کو اسمارٹ سٹی کے طور پر تیار کرنے کے لئے سنگاپور اور راجستھان مل کر کام کریں گے۔ سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ اور وزیر اعلی وسندھرا راجے کی موجودگی میں ریاست کی سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے مقصد سے آج یہاں دو مفاہمتوں کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔
اس کے بعد موہن لال سکھاڈیا یونیورسٹی کیمپس میں سینٹر آف ایکسی لینس فار ٹورزم ٹریننگ کے نو تعمیر شدہ عمارت کاا فتتاح کیا گیا۔ اس سے پہلے دونوں رہنماؤں نے راجستھان حکومت اور سنگاپور کے درمیان ترقیاتی منصوبوں کے لئے شراکت بڑھانے کے لئے رضامندی ظاہر کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو سنگاپور کی طرز پر بین الاقوامی سیاحتی مقام کامرکز بنانے میں اس کی شرکت اہم ہوگی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Singapore and rajasthan deepen ties on trade tourism in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply