کانگریس میں مجھ سے مقابلہ کی طاقت نہیں اس لیے میری ماں کو بدنا م کر رہی ہے:وزیر اعظم

چھتر پور(مدھیہ پردیش):وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابی مباحثہ اور لڑائی میں ان کی ماں کو کیوں گھسیٹ رہی ہے۔

واضح ہو کہ کانگریس لیڈر راج ببر نے روپیہ کی گرتی قدر کو مودی کی ماں کی ڈھلتی عمر سے موازنہ کیا تھا ۔انہوںنے کہا کہ چونکہ کانگریس میں ان کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں ہے اسی لیے اس نے ان کی ماں کو ہی برا بھلا کہنا شروع کر دیا ۔

مسٹر مودی نے مدھیہ پردیش کے چھتر پور پارلیمانی حلقہ میں ملہرا سے پارٹی امیدوار و ریاستی وزیر للتا یادو کے علاوہ جتارا، مہاراج پور، پنا، چھتر پور، بجاور، ہٹہ ، راجگر، پرتھوی پور،کھرگا پور اور چانڈلہ سے پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم چلاتے ہوئے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ ان کی ماں سیاست کی الف ب سے بھی واقف نہیں پھر بھی کانگریس انہیں سیاست میں گھسیٹ رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Since congress cannot fight me so abusing my mother pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.