اکالی دل، ایس جی پی سی اور افغان سنگت کا دہلی میں افغان سفارت خانہ کے باہر مظاہرہ

نئی دہلی:افغانستان کے جلال آباد شہر میں اس خودکش حملے کی جس میں 17سکھوں سمیت19افراد ہلاک ہوگئے، شرومنی اکالی دل ، شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی(ایس جی پی سی) ، دہلی سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی اور افغان سنگت نے منگل کے روز دہلی کے چانکیہ پوری میں واقع افغانستان کے سفارت خانہ کے باہر مظاہرہ کیا۔

سکھ شہریوں کی سلامتی کا مطالبہ کرتے ہوئے سفارت خانہ کے باہر مظاہرین نے کہا کہ سکھ سنگت افغان سکھوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ مظاہرین نے افغانستان میں رہنے والے سکھوں کی سلامتی کا مطالبہ کیا۔ ایس جی پی سی کے صدر جی ایس لنگووال نے اعلان کیا کہ حملے میں ہلاک ہر سکھ خاندان کو ایک لاکھ روپے کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا۔

اس کا اعلان کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے بچوں کی تعلیم کا خرچ بھی کمیٹی برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں زخمیوں کے علاج کے لئے پچا س پچاس ہزار روپے کی مالی مدد دیجائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sikhs protest against jalalabad attack near afghan embassy in delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply