پاکستان میں سکھ نوجوانوں کو دہشت گردی کی تربیت دی جارہی ہے: حکومت ہند

نئی دہلی: ہندوستانی وزارت داخلہ نے پارلیمانی پینل کو مطلع کیا کہ ہندوستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے پاکستان میں آئی ایس آئی کی مدد سے سکھ نوجوانوں کو تربیت دی جا رہی ہے اور کناڈا اور دیگر ممالک میں بود وباش اختیار کرنے والے سکھوں کو جھوٹے اور بدنیتی پر مبنی اور گمراہ کن پروپگنڈہ کر کے ہندوستا ن کے خلاف ورغلایا اور اکسایا جا رہا ہے۔
مرکزی داخلہ سکریٹری کی سربراہی میں وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران نے سینیئر بی جے پی لیڈر مرلی منوہر جوشی کی زیر سربراہی تخمینہ کمیٹی کو بتایا کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے توسط سے دہشت گرد گروپوں کا نوجوانوں کو بنیاد پرست بنانا ایک زبردست چیلنج بن کر سامنے آیا ہے۔کمیٹی کی رپورٹ مٰن بتایا گیا ہے کہ سکھ انتہاپسندی میںکچھ اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان نشیں دہشت گردانہ گروپ کے کمانڈروں پر آئی ایس آئی کا بہت دباؤ ہے کہ پاکستانی سراغرساں ایجنسی کے منصوبوں پرنہ صرف پنجاب بلکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی عمل آوری کی جائے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ تحقیقات سے علم ہوا ہے کہ پاکستان نشین سکھ دہشت گرد گروہ دہشت گردانہ حملوں کے لیے جیل میں قید نوجوانوں، بے روزگار لڑکوں ، جرائم پیشہ عناصر اور اسمگلروں کو استعمال کر رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sikh youth being trained at isi facilities in pakistan government in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply