راجستھان میں چینی اشیاءکے بائیکاٹ کے لیے کانگریس کی دستخطی مہم

جے پور:راجستھان میں کانگریس کمیٹی کی جانب سے چینی اشیاءکے بائیکاٹ کے لیے چلائی جارہی مہم کے تحت 5000 سے زیادہ لوگوں سے عہد کرایاگیا۔ جے پور شہر ضلع کانگریس کمیٹی کی ایک سیل کے زیر احتمام ضلع جنرل سکریٹری نتیش پالیوال کی جانب سے چینی اشیاءکے خلاف شروع کئے گئے بائیکاٹ مہم کا آج اختتام ہوا۔
مسٹر پالیوال نے بتایا کہ پندرہ دنوں تک چلی اس مہم کے دوران کشنپول اسمبلی حلقہ کے مختلف محلوں ،دکانوں اور پرانے شہر کے راستوں پر 5000 سے بھی زیادہ لوگوں کو چینی اشیاءکے بائیکاٹ کا عہد کرایا گیا۔ اس کے ساتھ ہی لوگوں کو چینی چیزیں استعمال نہ کرنے کے لئے عہد نامے بھی بھروائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ چینی اشیاءکے استعمال سے ہندوستانی معیشت کھوکھلی ہونے کے ساتھ ہی گھریلو سامان کی پیداوار کو بازار بھی نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنےملک میں بننے والی اشیاءکا استعمال کریں تو اس سے ہندوستانی معیشت اور مضبوط ہوگی ساتھ ہی لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sign campaign to boycott chinese items in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply