عمران خان سے میری35سال پرانی دوستی ہے،دوست کی دعوت پر گیا تھا:نوجوت سدھو

چنڈی گڑھ: سابق ٹیسٹ کرکٹر و پنجاب میں کانگریس قیادت والی حکومت میں وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے تبصرے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ وہ خان صاحب کے دیرینہ دوست ہیں اور گذشتہ 35سال سے ان کے عمران خان سے دوستانہ تعلقات ہیں۔

اور انہوں نے ایک دوست کے طور پر ان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ان کے شرکت کرنے پر ان کی مذمت کر رہے ہیں ان کی عمر دراز ہو ۔مجھے یہ زیب نہیں دیتا کہ میں بھی انہی کی زبان استعمال کروں۔

انہوں نے کہا ”ہم روز انہ ہی کھیل کے میدان پر بات کرتے رہے ہیں۔ ہم نے ایک ساتھ کمنٹری کی ہے۔ یہ ایک دوستانہ دعوت نامہ تھا اور اسے تنگ نظر ی سے نہیں دیکھا جانا چاہئے“۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سدھو بی جے پی کے رکن اور لوک سبھا میں اس کے نمائندے رہ چکے ہیں۔واضح ہو کہ بی جے پی نے مسٹر خان کی تقریب حلف برداری میں مسٹر سدھو کے پاک مقبوضہ کشمیر کے صدر مسعود خان اور پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بغل گیر ہونے پر تنقید کی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sidhu counters bjp attack on him for pak visit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply