سدھو نئی پارٹی کے وزیر اعلیٰ امیدوار بن سکتے ہیں

چنڈی گڑھ: پنجاب میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے حوالے سے ریاست میں زبردست سیاسی ہلچل ہے۔ریاست میں ہر پارٹی کی جانب سے اپنی پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے آئے روز نت نئے اعلانات کیے جارہے ہیں۔
اب نوجوت سنگھ سدھو، پرگٹ سنگھ اور بینس برادرز کی جانب سے حال ہی میں نئے نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ذرائع پر اگر یقین کیا جائے تو آواز پنجاب کے نام سے تشکیل دی گئی نئی پارٹی نوجوت سنگھ سدھو کو اپنا وزیر اعلیٰ امیدوار بنا سکتی ہے ۔
یہی نہیں بلکہ سدھو اور پرگٹ سنگھ نے عام آدمی پارٹی سے برطرف کیے گئے سچا سنگھ چھوٹے پور کو اپنی آواز پنجاب پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ چھوٹے پور سدھو کی تجویز سے متفق ہیں۔یہ بھی خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ چھوٹے پور کو پارٹی کا کنوینر بھی بنایا جا سکتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sidhu could be cm candidate of awaz e punjab in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply