درج فہرست ذات و قبائل قانون میں ترمیم کے خلاف کیرل میں بھی دلتوں کا 12گھنٹے کا بند

تھیرو اننت پورم:درج فہرست ذات و قبائل قانون میںمبینہ ترمیم اور شمالی ہند میں ان پر تشدد کے خلاف کیرل میں احتجاج کے طور پر مختلف دلت تنظیموں کی جانب سے 12گھنٹے کے بند کی پکارکا ملا جلا ثر رہا۔کچھ مقامات پر پتھراؤ کی اکا دکا وارداتوں کے علاوہ بند مجموعی طور پر پرامن رہا ۔یہ ایک ہفتہ کے اندر دوسرابند ہے۔
اس سے قبل دو اپریل کو بائیں بازو کی ٹریڈ یونینوں نے 24گھنٹے کا بند منایا تھا۔حکومتی روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ، نجی بس آپریٹروں اور تجارتی تنظیموں نے اعلان کیا تھا کہ وہ بند نہیں منائیںگے اور کام کاج حسب معمول جاری رکھیںگے۔لیکن کئی مقامات پر احتجاجیوں نے سرکاری اور پرائیویٹگاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی۔اسی دوران کولم میں ایک سرکاری بس پر پتھراؤ کیا گیا۔
سوموار کے احتجاج کے لیڈر گیتانندن اور ان کے حامیوں کو کوچی میں گرفتار کر لیا گیا۔گیتانندن نے نیوز ایجنسی آئی اے این ایس کو بتایا کہ ریاست بھر سے انہیں جو اطلاعات ملی ہیں ان سے پتہ چلا ہے کم و بیش پوری ریاست میں احتجاج کافی کامیاب رہا۔نیز ہمیں حراست میں لینے کا کوئی سبب ہی نہیں ہے۔

Title: shutdown in kerala to protest dilution of sc st act | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply