لیزتسو کی ناگالینڈ کے17ویں وزیر اعلی کے طور پر حلف برداری

کوہیما:ناگالینڈ میں آج ڈاکٹر شرہوزیلی لیزتسو نے ریاست کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔ اس کے بعد ان کی کابینہ کے 11 وزراء کو بھی حلف دلایا گیا۔ ٹی آر زیلیانگ کے استعفی کے بعد مسٹر لیزتسو ریاست کے 17 ویں وزیر اعلی بنے ہیں۔ گورنر پی بی آچاریہ نے مسٹر لیزتسو اور ان کی کابینہ کے 11 اراکین کو راجبھون کے دربار ہال میں منعقد ایک تقریب میں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
حلف لینے والے وزراء میںکیانلی پیسئی (سماجی بہبود کے وزیر)، یانتھنگو پیٹن(وزیر داخلہ)، پی لونگون (وزیر صحت)، سی کپلی سنگتم (توانائی کےوزیر)، سی ایل جان (دیہی ترقی کے وزیر)، یتاچو (وزیر تعلیم)، پائیوانگ کونیاک (ٹرانسپورٹ کے وزیر)، وکھیو سوو (سڑک کی تعمیر وزیر)، سی ساجو، امکونگ ایل امچین اور جی کائتواے شامل ہیں۔ ان 11 وزرا میں سے امکونگ ایل امچین، چھوتی سو ساجواور جی کائیتو اے نئے چہرے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shurhozelie liezitsu sworn in as nagaland chief minister in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment