بیرون ملک سے عطیہ وصولی پر 6ہزار این جی اوز کو اظہار وجوہ نوٹس جاری

نئی دہلی: وزارت داخلہ نے انکم ٹیکس ریٹرن داخل نہ کرنے والے تقربیاََ چھ ہزار غیرسرکاری اداروں(این جی او) کو اظہار وجوہ نوٹس جاری کرکے پوچھا ہے کہ غیرملکی عطیات لینے سے متعلق ان کا رجسٹریشن کیوں نہ منسوخ کردیا جائے۔ وزارت کی جانب سے آج یہاں دی گئی سرکاری اطلاع کے مطابق 5922این اجی او کو اظہار وجوہ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ وزارت کی جانب سے نوٹس جاری کرکے مناسب وقت دےئے جانے کے باوجود ان اداروں نے تین یا تین سے زیادہ برسوں سے سالانہ ریٹرن داخل نہیں کیا ہے۔
نوٹس میں پوچھا گیا ہے کہ سال 2010-11سے 2014-15تک سالانہ رٹرن داخل کرنے میں ناکام رہنے کے لئے غیرملکی عطیات ایکٹ کی دفعہ 14کے تحت ان کا رجسٹریشن کیوں نہ منسوخ کردیاجائے۔ غیرملکی عطیات قانون 2010اور غیرملکی عطیات ایکٹ 2011کے تحت ان اداروں کو ہر مالی سال میں اپنا سالانہ انکم ٹیکس رٹرن داخل کرنا ضروری ہے۔ ان اداروں کو اس کے لئے 12مئی سے لیکر 14جون تک نوٹس ، ای میل اور ایس ایم ایس سے پیغام بھیجا جاچکا ہے۔ اس کے باوجود انہوں نے ریٹرن داخل نہیں کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Show cause notices to nearly 6000 ngos over foreign donations in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply