بی جے پی کی پریورتن ریلی میں حاضرین نے مودی حکومت کے ذریعہ کالے دھن کی راہ بند کرنے کی حمایت کی

کشی نگر:وزیر اعظم نریندر مودی نے کالا دھن کے خلاف اپنی مہم کی مخالفت میں اپوزیشن کے بھارت بند کے اعلان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم کالے دھن کا راستہ بند کر رہے ہیں جبکہ وہ ملک کو بند کرنے میں لگے ہیں۔
مسٹر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پریورتن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عام آدمی سے اپوزیشن کے بھارت بند کرنے پر پوچھا کہ بدعنوانی بند ہو یا بھارت بند ہو۔ ہم کالے دھن کا راستہ بند کر رہے ہیں۔ وہ ملک کو بند کرنے میں لگے ہیں۔ اس پر لوگوں نے مسٹر مودی کو کالے دھن کا خاتمہ کرنے کے لیے دونوں ہاتھ اٹھا کر ان کی زبردست حمایت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 70 سال سے ملک کے غریب کو لوٹا گیا اب ملک کو نہیں لوٹنے دیں گے۔ برسوں تک کی لوٹ کا پیسہ نکال کر غریبوں کو مزید بجلی پہنچائیں گے۔ آپ تعاون کیجئے ملک میں اب بدعنوانی نہیں آنے پائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Should we shut out corruption or shut down nation pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply