میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میں فائرنگ، دو طلبا زخمی

میرٹھ: اترپردیش میں میرٹھ میڈیکل تھانہ علاقے میں طلباکے دوگروپوں میں فائرنگ کے تبادلہ میں دو طلبازخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شام میرٹھ میڈیکل علاقے میں چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کی کینٹین کے باہرکچھ طلبا کے درمیان تکرار ہو گئی جس نے پہلے ہاتھا پائی اور پھر باقاعدہ گروہی تصادم کی شکل اختیار کر لی۔ اسی درمیان کچھ طلبا نے فائرنگ شروع کردی جس سے میڈیکل کا طالبعلم یوگیش اورپولیٹکل سائنس کا ارون زخمی ہو گیا جنہیں اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اصل ملزم طالب علم وجے دھاما سمیت چھ طلباءکو نامزد کیا گیا ہے۔
واقعہ کے بعد یہ سب فرار ہوگئے ۔پولیس ملزموں کی تلاش کر رہی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کے لیے قطار میں کھڑے رہنے کے دوران طلبا کے دو گروپوں کے درمیان کسی بات پر تنازعہ ہو گیا تھا۔ جس کے بعد دونوں گروپ کے طلبا افہام و تفہیم سے معاملہ رفع دفع کرنے کے لیے کینٹین کے باہر جمع تھے کہ بحث نے تشدد کی شکل اختیار کر لی۔ اور فائرنگ شروع ہو گئی۔ زخمیوں میں سے ایک طالبعلم کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shots fired as student groups clash over atm withdrawal at ccs campus in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply