بہار کے سمستی پور میں بینک میں لوٹ پاٹ ، مزاحمت کرنے پر ایک کا قتل

سمستی پور : بہار میں سمستی پور ضلع کے دلسنگھ سرائے تھانہ علاقے میں واقع ایک نیشنل بینک میں گھس کر چند مسلح بدمعاشوں نے روپے لوٹ لئے۔
لٹیروں نے لوٹ پاٹ کے دوران مزاحمت کرنے پر ایک دکاندار کو گولی مار کر ہلاک بھی کردیا. پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسین چک گاؤں میں واقع بینک آف بڑودہ کی ہری شنکرپور برانچ میں کچھ مسلح بدمعاش عقبی کھڑکی کو کاٹ کر اندر داخل ہوگئے اور بینک کے روپے لوٹ لیے۔ برآمدے میں سورہے پرچون کی ا یک دکان چلا رہے 60سالہ منجیت ساہنی نے جب اس کی مزاحمت کی تو لٹیروں نے اسے گولی مار کر ہلاک کردیا۔
ذرائع نے بتایا کہ دیہاتیوں سے موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر پولیس اور بینک افسران جائے وقوعہ پہنچ گئے۔ فی الحال اس کا علم نہیںہو سکاہے کہ بینک میں کتنی رقم کا سرقہ مارا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shop keeper shot dead in samastipur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply