گجرات میں بی جے پی لیڈر نے احتجاجیوں پر تلوار سونت لی

مہسانہ: اسمبلی انتخابات کے شدید بخار میں مبتلا گجرات میںجہاں ایک طرف سیاسی بیان بازی انتہائی پستیوں میں جا گری ہے وہیں دوسری جانب لیڈروں نے اب تلواریں بھی اٹھان شروع کر دی ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ مہسانہ میں پیش آیا جہاں ایک بی جے پی کارکن نے طیش میں آکر احتجاجیوں کو تلوار لہرا کر ڈرانا دھمکانا شروع کر دیا۔بتایا جاتا ہے کہ مہسانہ ڈسٹرکٹ بی جے پی آئی ٹی سیل کے صدر چندریش پٹیل اس وقت مشتعل ہو اٹھے جب کچھ افراد نے پچوٹ گاؤں میں بی جے پی امیدوار رجنی پٹیل کے خلاف احتجاج کیا۔
مغلوب الغضب چندریش پٹیل مبینہ طور پر ایک تلوار لہراتا ہوا احتجاجیوں کی بھیڑ کی جانب دوڑا ۔ اس واقعہ کی بنائی گئی ویڈیو جس میں ایک مقامی سیاستداں کو نہایت غیض و غضب کے عالم میں تشدد پر آمادہ دکھایا گیا ہے سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: shocker from gujarat bjp leader brandishes sword in public threatens protesters in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply