بہار کے بھاگلپور میں ایس ایچ او سڑک حادثہ میں ہلاک

بھاگلپور:بہار میں بھاگلپور ضلع کے تلکامانجھی تھانہ علاقے میں کل دیر رات سڑک حادثے میں ایک تھانہ انچارج کی موت ہو گئی۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار نے کے مطابق تلکامانجھی کے تھانہ انچارج38سالہ وجے چندر شرما اپنی جیپ سے ہوائی اڈے کی طرف جا رہے تھے کہ اچانک ان کی جیپ بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے پلٹ گئی۔
اس حادثے میں تھانہ انچارج کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مسٹر شرما خود جیپ چلا رہے تھے۔ مسٹر کمار نے بتایا کہ وہ مونگیر ضلع کے جمال پور کے رہنے والے تھے۔ لاش کا پوسٹ مارٹم بھاگلپور میڈیکل کالج اسپتال میں کرایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر شرما کی لاش آج صبح پولیس لائن لائی گئی جہاں انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے رکھا کیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sho killed as jeep overturned in bhagalpur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply