وزیر اعلیٰ مدھیہ پردیش نے راہل گاندھی کے مندروں کے درشن کو ڈھونگ بتایا

بھوپال:مدھیہ پریش کے وزیراعلیٰ اور بی جے پی کے سینئرلیڈر شیوراج سنگھ چوہان نے گجرات میں انتخابی مہم کے دوران کانگریس اور اس کے نائب صدر راہل گاندھی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندرمودی کا موازنہ گجرات کی دو عظیم ہستیوں مہاتما گاندھی اور سردار پٹیل سے کیا۔
بھڑوچ ضلع کے انکلیشور میں بی جے پی کی گجرات گورویاترا کے آخری دن منعقدہ پروگرام میں انھوں نے اپنے خاص انداز میں مسٹر گاندھی کے گجرات کے حالیہ دورے کے دوران مندروں کے درشن کو ڈھکوسلہ اور کانگریس کی انتخابی حکمت عملی کا ایک جزو قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس شخص نے آج تک پوجا کی تھالی نہیں اٹھائی وہ اب مندروں میں جاکر بڑے بڑے تلک لگارہا ہے اور مالائیں پہن رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ راہل گاندھی آج کل بہت مذہبی ہوگئے ہیں۔ الیکشن میں اپنی پارٹی کا حشر دیکھ کر ان کا یہ مذہبی چولہ بھی اتر جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shivraj singh chouhan derides rahul gandhis temple visits in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply