اترپردیش کے وزیر مملکت جنگلات تیج نارائن سماج وادی پارٹی سے برطرف

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر مملکت جنگلات تیج نارائن عرف پون پانڈے کو ریاستی قانون ساز کونسل رکن آشو ملک کو پیٹنے کے الزام میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) سے آج چھ سال کے لئے نکال دیا گیا۔
سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر شیو پال سنگھ یادو نے یہ اطلاع دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ مسٹر پانڈے کو کابینہ سے برطرف کرنے کے لئے وزیر اعلی کو خط لکھا جا رہا ہے۔ مسٹر ملک ایس پی صدر ملائم سنگھ یادو کے کافی قریبی ہیں۔
مسٹر ملک کے مطابق گذشتہ 24 اکتوبر کو انہیں مسٹر پانڈے نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ میں پیٹاتھا۔ اس کی شکایت انہوں نے پولیس میں بھی میں درج کرائی ہے۔ ملک کے ساتھ مار پیٹ کے باعث ملائم سنگھ یادو پون پانڈے سے کافی ناراض تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shivpal yadav expels akhilesh yadavs close aide from party for six years in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply