شیو سینا نے 2019کے انتخابات میں بی جے پی سے انتخابی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا

ممبئی: ایک اہم سیاسی تغیر میں شیو سینا نے 2019کے لوک سبھا اور مہاراشٹراسمبلی انتخابات میں اپنی دیرینہ حلیف پارٹی بی جے پی سے کسی بھی قسم کے انتخابی سمجھوتے کو خارج ازامکان قرار دیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ وہ تنہا ہی انتخابی میدان میں اترے گی اور اپنے بل پر دونوں انتخابات لڑے گی۔
شیو سینا نے ممبر پارلیمنٹ سنجے روت کی پیش کردہ ایک قرار داد کو تمام پارٹی لیڈروںکی جانب سے اتفاق رائے سے تائید کیے جانے کے بعد منظور کر لیا۔اسی دوران ادھو ٹھاکرے کے بیٹے اور یووا شیو سینا سربراہ ادیہ ٹھاکرے کو ترقی دے کر شیو سینا کی قومی مجلس عاملہ کا لیڈر مقر کردیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shiv sena to contest 2019 polls solo in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply