ہریانہ میں شیو سینا نے نوراتری پر گوشت کی دکانیں بند کرادیں

گوڑ گاؤں : نوراتری کے پیش نظر شیو سینا نے ہریانہ کے شہر گوڑ گاؤں میں گوشت کی 500سے زائد دکانیں بند کرادیں۔شیو سینا کے کارکن جمعرات کو پہلے نوراتری کے روز پال وہار میں جمع ہوئے اور انہوں نے نوراتری کے 9دن مکمل ہونے تک سورت نگر، اشوک وہار، سیکٹر 5، سیکٹر 9پٹوڈی چوک، جیکب پورہ، صدر بازار، کھنڈسہ اناج منڈی ، بس اسٹینڈ، ڈی ایل ایف ایریا، سوہنہ اور سیکٹر14میں گوشت کی تما م دکانیں زبردستی بند کرادیں۔
یہی نہیں بلکہ انہوں نے گوشت سے تیار ہونے والے کھانے اور اشیاءفروخت کرنے والے تمام ہوٹل ، ریستوراں اور ڈھابے بند بھی کرادیے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shiv sena shuts down over 500 meat shops in gurugram for navaratri in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply