شیو سینا ایم پی نے مرغی کے گوشت اور انڈوں کو سبزی قرار دینے کا مطالبہ کیا

نئی دہلی: کچھ سیاستدانوں کواشتعال انگیز بیانات اور بے تکے و عجیب و غریب مطالبات بھی بڑے سلیقہ کے ساتھ کرنے میں مہارت ہوتی ہے اور وہ بڑے خوبصورت انداز میں وہ مطالبہ یا تجویز پیش کر جاتے ہیں جس کے بڑے دور رس اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ۔

ابھی حال ہی میں ایک عجیب اور آزاد خیالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شیو سینا لیڈر و ممبر پارلیمنٹ سنجے روت نے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی کی نسل کی تمام پیداوار مثلاً انڈوں اور مرغ کےگوشت کوبھی سبزی قرار دیا جانا چاہیے۔

راجیہ سبھا کے رکن نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں جڑی بوٹیوں کی مدد سے ہونے وا لے قدیم طریقہ علاج آیوروید پر بحث کے دوران یہ تجویز پیش کی ۔

انہوں نے کہا کہ وزارت برائے آیور وید، یوگا ،نیچروپیتھی، یونانی سیدھا اور ہومیو پیتھی (ایوش) کو چاہئے کہ وہ بتائے کہ مرغی سبزی ہے یاغیر سبزی یعنی گوشت خور ی زمرے میں آتی ہے۔

سنجے روت نے اپنی بات کہہ کر سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ممبئی مرر سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ ”ایک مرتبہ میں مہاراشٹر کے نندوبار کے علاقے میں ایک چھوٹے سے گاؤں گیا تھا جہاں آدی واسی لوگوں نے ان سے ملاقات کی اور کھان پیش کیا۔جب میں نے ان سے پوچھا کہ یہ کیا ہے تو انہوں نے بتایا کہ یہ آیورویدک مرغی ہے “۔

انہوں نے کہا کہ ”گاؤں کے لوگوں نے مجھے یہ بھی بتایا کہ ہم نے اس مرغی کا اتنا خیال رکھا ہے کہ اسے کھانے کے بعد آپ کے تمام امراض دور ہوجائیں گے“۔

انہوں نے اس پر زور دیا کہ تحقیق کاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ آیورویدک انڈے دینے والی مرغی کو صرف آیورویدک غذا ہی دی جاتی ہے جس کی وجہ سے سبزی خور افراد بھی پروٹین سے مالا مال ایسی مرغی کو استعمال کرسکتے ہیں۔

سنجے روت نے اپنی بات میں وزن ہلادی دودھ سے تیار مشروب کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مغرب میں دودھ اور ہلدی کی آمیزش سے تیار مشروبات پینے کی ترغیب دی جارہی ہے۔انہوں نے ایوش کے لیے کم از کم 10000کروڑ روپے کے بجٹ کا مطالبہ کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shiv sena mp sanjay raut demands chicken and eggs be called vegetarian in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.