دہشت گردوں کے حملے میں فوجی جوان شہید ہورہے ہیں اور وزیر دفاع گوا میں ٹکٹیں تقسیم کر رہے ہیں

پنجی: شیو سینا کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے راوت نے وزیر دفاع منوہر پاریکر کے بار بار گوا دورے پر آج تنقید کی۔ شہر کے ایک ہوٹل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر راوت نے کہا کہ شیو سینا نے مہاراشٹروادی گومانتی پارٹی اور گوا سورکشا منچ کے ساتھ انتخابی اتحاد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر پاریکر کو پہلے ملک کی سلامتی سے متعلق امور پر توجہ دینی چاہئے۔
جموں کشمیر میں کل ایک بار پھر دہشت گردوں کا حملہ ہوا جس میں تین جوان شہید ہو گئے۔ لیکن وزیر دفاع گوا میں بی جے پی کے دفتر میں اسمبلی کے انتخابات کے لئے ٹکٹ تقسیم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “ملک کے لئے یہ اچھا نہیں ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو اس معاملے میں مداخلت کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی، کشمیر، منی پور، ناگالینڈ میں دہشت گردانہ حملے کو روکا نہیں جا سکا۔ مسٹر پاریکر کو گوا میں سیاست کرنے کی بجائے دہلی میں رہنا چاہئے۔ جب کبھی بھی دہشت گردانہ حملہ ہوا مسٹر پاریکر گوا میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہی سوال پارلیمنٹ میں بھی پوچھا تھا اور یہاں بھی پوچھ رہا ہوں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shiv sena mp criticises parrikar for making frequent visits to goa in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply