ممبئی میں شیو سینا لیڈر و سابق کارپوریٹر اشوک ساونت کا قتل

ممبئی: ایک شیو سینا لیڈر اور سابق کارپوریٹر اشوک ساونت کو نامعلوم خنجر برداروں نے رات پونے گیارہ بجے ان کے گھر کے قریب ان کو چھرا گھونپ کر ہلاک کر دیا۔مسٹر ساونت پر،متا نگر حلقہ سے دو بار کارپوریٹر منتخب ہو چکے ہیں‘ ان کی رہائش گاہ سے تقریباً200میٹر کی دوری پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ایک دوست سے ماقات کر کے گھر واپس آرہے تھے۔
انہیں شدید زخمی حالت میں فوراً اسپتال لے جایا گیا لیکن وہاں پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ان پر حملے کی اطلع فوراً پولس کو دی گئی جس نے جائے وقوعہ پہنچ کر فارنسک جانچ کے لیے وہاں سے نمونے جمع کر لیے۔سمتا نگر پولس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ آس پاس کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ نصب تھا یا نہیں۔ تعزیرات ہند کی دفعہ 302کے تحت ایک معاملہ درج کر لیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shiv sena leader ashok sawant stabbed to death outside his home in mumbai in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply