بی جے پی مودی کے ساتھ ساتھ ای وی ایم کی بھی گلپوشی کرے: شو سینا

ممبئی: شو سینا نے بی جے پی کے خلاف اپنی بیان بازی جاری رکھتے ہوئے گجرا ت اسمبلی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے کہا ہے کہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں گڑ بڑ کی گئی تھی۔
سینا نے مزید کہا کہ بی جے پی نے 115سے گھٹ کر 99رہ جانے والی سیٹوں کے ساتھ گجرات میں اقتدار میںواپسی کی ہے جبکہ کانگریس نے 2012میں اپنی 61سیٹوں کی تعداد میں اس بار16سیٹوں کا اضافہ کر کے 77سیٹوںکے ساتھ اسمبلی میں داخل ہوئی ہے۔اور اگر پاٹیدار لیڈر نے جو کچھ کہا ہے وہ درست ہے تو بی جے پی کو چاہیے کہ وہ گجرات جیتنے پر مودی کے ساتھ ساتھ ای وی ایم کو بھی پھولوں کے ہارپہنائے۔
سینا نے مزیدکہا کہ حکمراں جماعت نے ثابت کردیاکہ وہ انتخابات جیتنے کے لیے کس حد تک گر سکتی ہے۔سینا نے دعویٰ کیا کہ مودی نے کہا تھا کہ بی جے پی 151سیٹیں جیتے گی اور بی جے پی صدر امیت شاہ نے کہاتھا کہ150سیٹیں ہی پارٹی کی اصل جیت ہوگی۔
لیکن گجرات والوں نے انہیں 100سیٹیں بھی نہیں دیں اور پارٹی تھری ڈیجٹ سے ڈبل ڈیجٹ میں آگئی۔

Title: shiv sena hints at evm tampering in gujarat polls | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply