گؤ رکشا کے نام پر مسلمانوں کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کی شیو سینا نے مذمت کی

ممبئی: شیو سینا کے صدر ادھو ٹھاکرے نے گؤ رکشا کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی سخت مذمت کی ہے۔ شیو سینا کے ترجمان “سامنا” کے آج کے اداریہ میں لکھا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے منع کرنے کے باوجود نام نہاد گاؤ رکشک مان نہیں رہے ہیں۔ پورے ملک میں کہیں نہ کہیں بیف لے جانے کا الزام لگا کر کچھ لوگوں کی بھیڑ کسی خاص فرقہ کے شخص کو نشانہ بناتی ہے اور اسے پیٹ پیٹ کر مارڈالتی ہے، جو کسی بھی طرح سے درست نہیں ہے۔
اگر ہندو گؤ رکشا کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنائیں گے تو یہ ایک طرح سے پاکستان کو خوش کرنے جیسا ہوگا کیونکہ پاکستان یہی چاہتا ہے ہندوستان میں ہندو مسلم فسادات ہوں۔ انہوں نے کہا کیا وجہ ہے کہ وزیر اعظم کے سخت انتباہ کے باوجود گؤرکشا کے نام پر حملے بند نہیں ہورہے ہیں۔ یہ مکمل طور پر غیر انسانی فعل ہے جس کی کوئی بھی حمایت نہیں کر سکتا۔ گﺅ رکشا کے نام پر ہندو اور مسلمانوں کے درمیان فسادات ہوں یہی تو پاکستان چاہتا ہے۔
لہذا ملک میں امن برقرار رکھنے کے لئے قانون کو اپنا کام کرنے دیں۔ اداریہ میں آگے لکھا ہے کہ ہندوستان میں بھلے ہی ہندو نظریات کی حکومت ہے لیکن طالبان کی حکومت نہیں ہے یہ بات سب کو سمجھنا چاہیے۔ گﺅ رکشا جس طرح کے کام کر رہے ہیں یہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shiv sena condemns lynching muslims in the name of gau raksha in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply