شیو پال یادو نے وزراءکی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کی

لکھنؤ:قومی ایکتا دل کے سماج وادی پارٹی (ایس پی) میں انضمام منسوخ کئے جانے سے ناراض پارٹی کے قدآور لیڈر اور آبپاشی کے وزیر شیو پال سنگھ یادو نے جو وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے چچا بھی ہیں، وزراء کے حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کی۔
وہ وزیر اعلیٰ سے ناراض ہو کر اتوار کو ہی اٹاوہ چلے گئے تھے اور آج شام تک ان کی لکھنو¿ واپسی کی امید ہے۔ پارٹی کے ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ پارٹی صدر ملائم سنگھ یادو نے آبپاشی وزیر سے مذاکرات کرانے کے بعد قومی ایکتا دل کا سماج وادی پارٹی میں انضمام کرایاتھا۔
دو دن بعد ہی وزیر اعلی اکھلیش یادو کے تیور دیکھ کرپارلیمانی بورڈ نے 25 جون کو انضمام کومنسوخ کر دیا ۔ اس سے دلبرداشتہ مسٹر شیو پال یادو اپنے آبائی شہر اٹاوہ چلے گئے۔ ان کے آج شام تک یہاں پہنچنے کی توقع ہے۔
قابل غور ہے کہ اسی طرح بہار اسمبلی کے انتخابات کے دوران شیو پال سنگھ یادو کو پٹنہ بھیج کر مہاگٹھ بندھن کی ریلی میں شامل کروایا گیا تھا۔ اس کے بعد ہی مہاگٹھ بندھن سے سماج وادی پارٹی کا ناطہ ٹوٹ گیا۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: shiv pal yadav did not attend cabinet expansion ceremony in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply