سپریم کورٹ کا شہاب الدین کو تہاڑ جیل منتقل کرنے کے لیے حکومت بہار کوحکم

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بہار کے سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کو سیوان جیل سے دہلی کی تہاڑ جیل میں منتقل کرنے کا آج حکم دیا۔ جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس امیتابھ رائے کی بنچ نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے دبنگ لیڈر کو ایک ہفتے کے اندر اندر تہاڑ بھیجنے کا حکم دیا۔ بنچ کے لئے جسٹس مشرا نے آ شارنجن اور چندر ایشور پرساد عرف چندہ بابو کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ شہاب الدین کے خلاف نچلی عدالت میں سماعت تہاڑ جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کی جائے گی۔
آشارنجن ایک ہندی اخبار کے سیوان بیورو چیف راجدیو رنجن کی،جن کو دن دہاڑے قتل کر دیا گیاتھا، بیوی ہیں۔جبکہ چندہ بابو کے دو بیٹوں کو قتل کر کے تیزاب میں ڈال دیا گیا تھا اور واقعہ کے چشم دید گواہ تیسرے بیٹے کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا جب وہ گواہی دینے کےلئے جا رہا تھا۔دونوں نے عدالت سے آزاد اور منصفانہ سماعت کے لئے شہاب الدین کو سیوان جیل سے دہلی کے تہاڑ جیل منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔ شہاب الدین کے خلاف 45 مجرمانہ معاملے زیر التوا ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shift shahabuddin to tihar from siwan jail supreme court in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply