بابا رام رحیم کو کسی غیر بی جے پی حکومت والی جیل میں رکھا جائے :سوراج پارٹی

نئی دہلی:سوراج انڈیا پارٹی نے ہریانہ کی کھٹر حکومت پر امن قانون برقرار رکھنے میں ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے اسے برطرف کرکے ریاست میں صدر راج لگانے اور عصمت دری معاملے میں قصوروار گرمیت رام رحیم کو کسی غیر بھارتیہ جنتا پارٹی والی ریاستی جیلوں میں رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پارٹی نے رام رحیم کے معاملے میں عدالت کے خلاف بیان دینے کے لئے بی جے پی کے رہنما ساکشی مہاراج کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کابھی مطالبہ کیا ہے۔ سوراج انڈیا پارٹی کے صدر یوگیندر یادو اور پارٹی کے سینئر لیڈر اور وکیل پرشانت بھوشن نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ کھٹر حکومت گرمیت رام رحیم معاملے میں نہ صرف امن و قانون قائم رکھنے میں ناکام رہی ہے بلکہ اس نے مذہب کو سیاست سے جوڑ کر آئینی انتظامات درہم برہم کیا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ انتخابات کے دوران بی جے پی اور ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ کے درمیان انتخابی سودا ہوا تھا جس کے تحت ڈیرہ حامیوں کو پارٹی کے حق میں ووٹ دینا تھا اور بدلے میں ڈیرہ سربراہ کو اس معاملے میں بچایا جانا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ اس معاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو کی عدالت کسی دباؤ میں نہیں آئی جو قابل ستائش ہے اور اس طرح عدلیہ نے آئین کو بچا لیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کوئی بھی بڑی سیاسی پارٹی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم نہیں کر رہی ہے کیونکہ کچھ جماعتیں پنجاب اور ہریانہ میں انتخاب جیتنے میں ڈیرہ کی مدد لیتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shift ram rahim in non bjp state jail in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply