ملک کے تمام مدرسے بند کر دینے کے لیے شیعہ وقف بورڈ کی وزیر اعظم سے اپیل

لکھنؤ: شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیرمین وسیم رضوی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک مکتوب ارسال کر کے ان کی توجہ مدرسوں کی جانب دلاتے ہوئے لکھا ہے کہ وہاں چونکہ دہشت گردی کی تعلیم دی جاتی ہے اس لیے انہیں بند کرکے ان کی جگہ کانونٹ اسکول قائم کر دیے جائیں۔ انہوںنے کہا ان مدرسوں میں بچوں میں انتہاپسندی کے رجحان پیدا کیے جاتے ہیں۔
اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ ان مدرسوں کو کانونٹ اسکول میں تبدیل کر کے دینیات کو اختیاری مضمون کے طور پرشامل کر دیا جائے۔ تاکہ مسلم بچے قومی دھارے کاحصہ بن سکیں۔
وسیم رضوی نے سی این این سے بات کرتے یہوئے کہا کہ ملک کے زیادہ تر مدرسے تسلیم شدہ نہیں ہیں اور ان مدرسوں سے فارغ ہونے والے بچے بے روزگار رہتے ہیں۔رضوی نے کہا ان مدرسوںکے فارغین کوکوئی اچھی ملازمت نہیں مل پاتی اور وہ زیادہ سے زیادہ اردومترجم یا ٹائپسٹ بن جاتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shia waqf board chairman asks narendra modi to ban madrassa education in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply