اترپردیش میں شیلا دکشت کانگریس کی وزیر اعلیٰ امیدوار ہوں گی

نئی دہلی: دہلی کی سابق وزیر اعلی اور کانگریس کی سینئر لیڈر شیلا دکشت اترپردیش میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے وزیر اعلی کے عہدہ کی امیدوار ہوں گی۔
یہ اعلان کانگریس کے جنرل سکریٹری جناردن دویدی ا ور اترپردیش کے انچارج اور جنرل سکریٹری غلام نبی آزاد نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کیا۔78سالہ محترمہ دکشت اترپردیش میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور مرکز میں وزیر رہ چکے اوما شنکر دکشت کی بہو ہیں او روہ پندرہ سال تک دہلی کی وزیر اعلی رہی ہیں۔
پارٹی نے ان کے تجربہ اور دہلی میں ان کے دورا قتدار میں ہوئے ترقیاتی کاموں کے مدنظر انہیں اترپردیش میں اپنا چہرہ بنایا ہے۔کانگریس نے گذشتہ منگل کو ہی راجیہ سبھا کے رکن راج ببر کو ریاست کا صدر مقرر کیا تھا۔
پارٹی نے جمعرات کو اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کمیٹی بھی تشکیل کردی ہے جس کے صدر راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سابق مرکزی وزیر آر پی این سنگھ کو ریاست میں سینئر نائب صدر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sheila dikshit named congress up cm candidate in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply