سنندہ پشکر موت معاملہ میں ششی تھرور کی عدالت میں طلبی

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے سنندا پشکرکی موت کے حوالے سے ایک معاملہ میں سنند اکے شوہر و کانگریس لیڈر ششی تھرور کو 7جولائی کو عدالت میں طلب کر لیا۔

عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ثمر وشال نے کہا کہ اس مرحلہ پر تھرور کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے کافی مواد دستیاب ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے تھرور کے خلاف داخل فرد جرم اور دیگر دستاویزات کا بڑا غائر مطالعہ کیا ہے ۔

پولس رپورٹ پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے آنجہانی سنندہ پشکر کو خود کشی پر اکسانے والے مظالم اور ششی تھرور کے ذریعہ ان پر تشدد ڈھائے جانے کا بہت سنجیدہ نوٹس لیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shashi tharoor summoned as accused in sunanda pushkar death case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply