سابق وزیر مملکت خارجہ ششی تھرور کو پشکر کی موت کے معاملہ میں پیشگی ضمانت ملی

نئی دہلی: کانگریس ممبر پارلیمنٹ اور سابق وزیر مملکت خارجہ ششی تھرور کو بیوی سدانند پشکر کی پراسرار موت سے متعلق کیس میں دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے عبوری ضمانت دے دی۔

عبوری ضمانت ملتے ہی ششی تھرور فی الحال گرفتاری سے بچ گئے ہیں۔واضح ہو کہ اپنی بیوی کی موت کے سلسلہ میں پولس کی جانب سے ملزم بنائے جانے کے بعد تھرور نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیشگی ضمانت کی درخواست دی تھی۔

تھرور پر تعزیرات ہند کی دفعات 498اے (کسی عورت پر ظلم ڈھانے والا شوہر یا اس کا رشتہ دار) اور306(خود کشی پر اکسانا) کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا۔

تاہم عدالت نے اس کیس میں انہیں اس لیے ایک ملزم کے طور پر طلب کیا کیونکہ عدالت کو محسوس ہوا کہ ان کے خلاف کیس چلانے کے لیے کافی بنیادیں ہیں۔

واضح ہو کہ 17جنوری2014کو سدانند پشکر نئی دہلی کے ایک مہنگے اور پر تعیش ہوٹل میں پراسرار حالات میں مردہ پائی گئی تھیں۔ دہلی پولس نے 14مئی کواپنی فرد جرم میں تھرور پر پشکر کو خود کشی پر اکسانے کا الزام عائد کیا تھا اور تھرور کے خلاف کافی شواہد ہونے کی بنیاد پر عدالت سے کہا تھا کہ اسے ایک ملزم کے طور پر طلب کیا جائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shashi tharoor gets interim bail in sunanda pushkar death case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply